Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلورومیں نوجوان نے بنائی13فٹ طویل موٹر سائیکل

بنگلورو۔۔۔۔بائک سے فراٹے بھرنا کسے اچھا نہیں لگتا۔ اگر 13فٹ طویل موٹر سائیکل سڑک پر دوڑتی ہوئی نظر آئے کو آپ کو تعجب ضرور ہوگا۔یقین ہو یا نہ ہو لیکن جلد ہی بنگلورو کی سڑکوں پر ذاکرخان ضرور اپنی بنائی ہوئی بائک کے ساتھ نظر آسکتے ہیں۔
29سالہ ذاکر خان نے کہا کہ یہ دنیا کی سب سے طویل موٹرسائیکل ہوگی۔ انہوں نے اس کا نام ’’چاپر بائک ‘‘رکھا ہے۔اس کی تیاری میں تقریباً ساڑھے 7لاکھ روپے خرچ ہوئے اور اس کا ڈیزائن تیار کرنے میں 45دن صرف ہوئے۔یہ 220سی سی بائک انجن کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کی حد رفتار 120کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔اس میں 6فٹ طویل سائلنسر اور فورکس نصب ہیں۔
 ذاکر نے گھر کے قریب نگر بھاوی ورکشاپ میں تیار کیا۔بائک کی چوڑائی ساڑھے 5فٹ اور پچھلا پہیہ منی ٹرک کا لگایا گیا ہے۔ بنگلورو کے رہنے والے ذاکر پیشے کے اعتبار سے انٹیریئر ڈیزائنر ہیں۔ تقریباًساڑھے 400 کلووزنی چاپر بائک ہفتہ اور اتوار کو جے پی نگر میں واقع درگا پرمیشور بی ڈی اے گراؤنڈ میں نمائش کیلئے رکھی جائے گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -فلیٹوں میں رہنے والوں کو براہ راست بجلی کنکشن کی سہولت

شیئر: