Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی اوٹ کیو کی جعلسازی

13جولائی 2018جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار” البلاد “کا اداریہ نذر قارئین
فٹبال کی ورلڈ آرگنائزیشن نے بی اوٹ کیو کی قزاقی کے سدباب کیلئے سعودی عرب میں قانونی کارروائی کی خاطر مقامی وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کردیا۔ بی اوٹ کیو غیر قانونی طریقے سے روس میں فٹبال ورلڈ کپ کے میچ دکھائے چلی جارہی ہے۔ سعودی وزارت اطلاعات و نشریات نے فٹبال ورلڈ آرگنائزیشن کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس کی بدولت بی اوٹ کیواور بی این اسپورٹس چینلز کی سرگرمیوں کے سدباب کے حوالے سے سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری جو کارروائی کررہی تھی اب وہ منطقی انجام کو پہنچ جائیگی۔ بی این اسپورٹس سعودی عرب میں غیر قانونی طریقے سے فٹبال ورلڈ کپ کے میچ انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ دکھا رہی ہے اور مملکت کے کاپی رائٹ کو نظر انداز کئے ہوئے ہے۔ 
سعودی وزارت اطلاعات و نشریات کئی بار یہ بات واضح کرچکی ہے کہ بی این اسپورٹس کی جانب سے فٹبال ورلڈ کپ دکھانے کا سلسلہ غیر قانونی ہے، اس میں قطر کا ہاتھ ہے۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ نیز قطر اور مشرقی یورپی ممالک میں میچ دکھانے والے آلات مہیا ہیں۔ اس کے باوجود مشکوک ابلاغی رپورٹیں جاری کی جارہی ہیں۔ یہ رپورٹیں غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ ورانہ ہیں۔مملکت کے ساتھ ناانصافی کی علامت ہیں۔ اب پوری دنیا کے سامنے یہ حقیقت آگئی کہ سعودی عرب کے خلاف جھوٹی ابلاغی مہم چلانے والے ادارے کون کون سے ہیں۔ الجزیرہ چینل اور اس کے ماتحت ابلاغی ادارے اس مہم کی سرپرستی کررہے تھے لہذا اب ایسے اجازت یافتہ متبادل اداروں کو سامنے لانا ہوگا جو مشرق وسطیٰ میں کھیلوں کی سرگرمیاں ناظرین کو قانون کے دائرے میں دکھانے کی اہل اور مجاز ہوں۔زہر افشانی کرنے والے چینلز کو دوبارہ سعودی عرب میں نشریات پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: