Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف میں قائدانہ صلاحیت نہیں،اعتزاز

اسلام آباد...پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کی گرفتاری سے خوشی نہیں ہوئی۔ شہباز شریف کے پاس قائدانہ صلاحیت نہیں ۔ ان کی طرف سے کوئی مزاحمتی تحریک دیکھنے کو نہیں ملتی۔ مارشل لاءدور میں ہم نے سب سے پہلے لاٹھی اور پتھر کھائے۔ خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق بڑے بیانات دیتے رہے لیکن موقع پر غائب ہو گئے۔ ٹی وی انٹرویو میں پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہاکہ 1964ءسے پے در پے سیاستدانوں کی گرفتاریاں دیکھ رہا ہوں۔ ایسا کام کبھی نہیں ہونا چاہئے کہ جس سے عوامی نمائندوں کو جیل جانا پڑے۔ نواز شریف کی گرفتاری سے خوش نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج ساری صورتحال سے یہی اندازہ ہوا کہ شہباز شریف کے پاس قائدانہ صلاحیت نہیں ۔ ایک سیاسی جماعت کا سربراہ گرفتار ہوا لیکن کارکنوں اور پارٹی رہنماوں کی جانب سے کوئی مزاحمت نہیں کی گئی۔ شہباز شریف کم از کم ایئر پورٹ پر پہنچنا چاہیئے تھا۔ مارشل لاءکے دور میں ہم نے اپنی پارٹی کے لئے سب سے پہلے لاٹھی کھائی، پتھر کھائے۔ ن لیگ کے رہنماوں کو معر کے مقام پر پہنچنا چاہیئے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لگتا کہ ن لیگ کے لوگوں نے اندر سے سمجھوتہ کیا ہو گا۔ پنجاب پولیس کو بڑے مظاہرے روکنے کی صلاحیت نہیں ۔ استقبالی قافلوں کے درمیان کوئی پلان دیکھنے کو نہیں ملا جن کو کل چلنا چاہیئے تھا وہ آج چل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:نواز شریف اڈیالہ اور مریم سہالہ سب جیل منتقل

شیئر: