Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاہرہ ایئرپورٹ کے باہر فیکٹری میں دھماکہ، 12افراد زخمی

قاہرہ.... مصر کے فوجی ترجمان نے بتایا ہے کہ قاہرہ ایئرپورٹ کے باہر کیمیکل فیکٹری کے دھماکے میں 12افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ ہیلو پولیس کیمیکل فیکٹری کے گودام میں ہوا تھا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ مصر کے وزیر شہری ہوابازی یونس المصری نے بتایا کہ دھماکے سے طیاروں کی آمد ورفت متاثر نہیں ہوئی البتہ دھماکے کی آواز پورے علاقے میں گونج اٹھی تھی۔ عسکری ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے فیس بک کے اپنے پیج پر یہ اطلاع جاری کی کہ شدید درجہ حرارت کے باعث پیٹرو کیمیکل کی فیکٹری کے گودام میں دھماکہ ہوا۔ فوری طور پر آگ پر قابو پالیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ فیکٹری کس کی ہے تاہم انٹرنیٹ پر یہ اطلاعا ت جاری ہوئی ہیں کہ فیکٹری فوج کی ملکیت ہے۔
 

شیئر: