نواز شریف کی والدہ گھر پر نظر بند
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی انتظامیہ نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی والدہ کو غیر اعلانیہ طور پر ان کی رہائش پر نظر بند کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ن لیگ کے رہنما محمد مہدی کی جانب سے موبائل ایپ ”واٹس ایپ “ پر بھیجے گئے تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف اور مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کی والدہ کو غیر اعلانیہ طور پر جاتی امرا رائے ونڈ میں واقع ان کی رہائش پر نظر بند کردیا گیا ہے اور انہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے۔