Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ گیلیکسی نوٹ 9 کی قیمت کا اعلان‎

سامسنگ کمپنی کے نئے اسمارٹ فون گیلیکسی نوٹ 9 کی قیمت اور لانچنگ کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1158 ڈالر تک ہونے کا امکان ہے ۔ فون میں 6.4 انچ امولڈ ڈسپلے اور اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا جائے گا۔ فنگر پرنٹ سنسر کو فون کی پشت پر شامل کیا جائے گا۔ فون اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ اسمارٹ فون میں اسٹائلس پین اور بلیوٹوتھ سپورٹ بھی شامل ہوگی۔ فون کو 9 اگست کو متعارف کرایا جائے گا اور ساتھ ہی اس کے پری آرڈر بھی شروع کر دیے جائیں گے۔ فون کی باقاعدہ فروخت 24 اگست سے شروع ہوگی۔
 

شیئر: