بنگلہ دیش اور آئر لینڈ کی ویمنز ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں
دبئی:بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی ویمنز ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ دونوں ٹیمیں 8ملکوں کی ٹیموں پر مشتمل کوالیفائنگ راﺅنڈ کے سیمی فائنلز میں اسکاٹ لینڈ اور پاوا نیو گنی کو شکست دینے کے بعد میگا ایونٹ کھیلنے کی حقدار بنیں ۔ دونوں آج فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی تاہم اس سے ٹورنامنٹ میں ان کی پہلی یا دوسری پوزیشن کا فیصلہ ہی ہو سکے گا۔آج کے فائنل کا نتیجہ یہ بھی واضح کردے گا کہ9 نومبر کو ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ اپنے گروپ میں کس ٹیم کا سامنا کریں گی۔ ان میں ایک کا گروپ اے میں میزبان ویسٹ انڈیز اور دوسری کا گروپ بی میں آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا ۔بنگلہ دیش نے کوالیفائنگ راﺅنڈ کے گروپ اے میں سرفہرست رہتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 49رنز سے ہرایا جبکہ آئرلینڈ نے پاپوا نیو گنی کے خلاف 27رنز سے کامیابی حاصل کی۔