Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم سے جیل میں اہل خانہ کی ملاقات

  راولپنڈی .. شریف فیملی نے ہفتے کو اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری ر ہی ۔ نواز شریف کی والدہ شمیم اختر، شہباز شریف اور حمزہ شہباز اورسلمان شہباز ملاقات کے لئے پہنچے۔ ملاقات جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ہوئی۔شریف فیملی کے ارکان لاہور سے خصوصی طیارے کے ذریعے پہنچے تھے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز سے ان کی بیٹی مہرالنساء اور داماد راحیل منیر نے بھی ملاقات کی۔ قوانین کے مطابق گرفتاری کے پہلے 2 دن کسی بھی وقت ملاقات ہو سکتی ہے۔ ملاقات کے بعدشہباز شریف سمیت خاندان کے کسی فرد نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے بتایا کہ شہبازشریف اور دیگر فیملی ممبران نے ملاقات کے لئے اجازت حاصل کی تھی۔ اب ملاقات کےلئے ہفتے میں ایک دن مقرر ہو گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیب قانون کے مطابق قیدی سے رات کو بھی ملاقات ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:مریم نواز جیل میں عام قیدی ،بی کلاس لینے سے انکار

شیئر: