Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعتزاز جلن کا شکار ہیں،سعد رفیق

اسلام آباد...سابق وزیر اورمسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلن کے باعث اعتزاز احسن کی آنکھوں میں شاید ککرے پڑ گئے ۔نوازشریف کے استقبال کیلئے نکلنے والی ریلی میں شروع سے آخر تک ساتھ رہا ۔ اعتراز احسن کی طرف سے نوازشریف اور مریم نواز کو دھوکہ دینے کے بیان پر سعد رفیق نے ٹوئٹر پرردعمل میں کہا کہ نوازشریف کے استقبال کیلئے نکلنے والی ریلی میں شروع سے آخر تک ساتھ رہا۔ درجنوں میڈیا انٹرویوز دیئے۔ہزاروں افراد کو ہاتھ ہلایا اور ملایا ۔انہوں نے اعتزازاحسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی جھوٹ بولو گے ٹِکا کر جواب ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی تحریک میں اعتزاز احسن اپنے گھر میں دبکے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی کی تحریک میں جب تک نواز شریف سڑکوں پر نہیں آئے موصوف ا اپنے گھر سے باہر نہیں نکلے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم کو دھوکہ دیا گیا،اعتزاز

شیئر: