پروانچل ایکسپریس کی اہم خوبیاں؟
اتوار 15 جولائی 2018 3:00
لکھنؤ۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے مشرقی یوپی کے ضلع اعظم گڑھ میں پروانچل ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کی لمبائی 340کلومیٹرہوگی ۔یہ 2300کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائیگا جو علاقے کی ترقی کیلئے لائف لائن ثابت ہوگا۔
اس قومی شاہراہ کی تعمیر کی اہم خصوصیات ملاحظہ فرمائیں:
٭ ایکسپریس وے لکھنؤ سے 9اضلاع سے گزرتے ہوئے غازی پور تک جائیگا۔یہ منصوبہ 2021تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
٭ایکسپریس وے لکھنؤ ،سلطان پور روڈ پر واقع گاؤں چاند سرائے سے شروع ہوکر غازی پور ضلع کے حیدریا گاؤں تک جائیگا۔جو بہار کی سرحدسے 18کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
٭6 رویہ پروانچل قومی شاہراہ سے اعظم گڑھ، مئو، غازی پور ، فیض آباد، سلطانپور، امبیڈکر نگر اور امیٹھی اضلاع مربوط ہونے کے بعدیہاں کے لوگوں کیلئے دہلی دور نہیں ہوگی۔
٭اس ایکسپریس وے کے قریب یوپی حکومت نے 10پارک تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ علاوہ ازیں سلطان پور کے قریب ہوائی پٹی بنائے جانے کا بھی منصوبہ ہے جہاں ہنگامی حالات میں ایئرفورس کے طیارے اتارے جاسکیں گے۔