ٹرمپ کو یوم جمہوریہ پر مہمان خصوصی بننے کی دعوت
نئی دہلی ....ہند نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2019ءکے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے دعوت دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیراعظم مودی نے یہ دعوت چند ماہ قبل ہی دی ہے۔ ایک سال قبل مودی نے انہیں اپنے دورہ امریکہ کے دوران بھی ہند کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔ مودی نے وائٹ ہاﺅس میں ملاقات میں ان سے کہا تھا کہ میں آپ کو اور اہل خانہ کو ہند آنے کی دعوت دیتا ہوں او رمجھے امید ہے کہ آپ مجھے میزبانی کا شرف بخشیں گے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع سے جب یوم جمہوریہ تقریب میں مودی کو دی گئی دعوت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ اس پر تبصرہ نہیں کرینگے۔