Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہاتھی جیل پہنچ چکا،عائشہ گلالئی

اسلام آباد ... سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ ایک ہاتھی جیل پہنچ چکا جبکہ دیگر 2 ہاتھیوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کے لئے مشن جاری رہے گا ۔ ایک بیان میں انہو ںنے کہا کہ ملک کی تاریخ میں صرف جوتا ، گھڑی اور بیل چور کو جیل میں بند کیا جاتا تھا۔ اب تاریخ بدلنے لگی ہے۔ ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو سزا ہونے لگی ہے ۔ اس کی مثال نواز شریف اور ان کی صاحبزادی ہیں۔یہ شخص پاکستانی قوم کا مجرم اور ملک میں 16گھنٹے لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار بھی ہے ۔ایک غدار ہی پاکستان کے سپریم کورٹ ، فوج اور دیگر اہم اداروں پر حملہ کر سکتا ہے۔عام پاکستانی محب وطن ہونے کے ساتھ اپنے ملک و قوم کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ۔نواز شریف مجیب الرحمان بننے کی کوشش اور قوم کو فوج سمیت دیگر اداروں کے خلاف بھڑکانے کی ناکام کوششیں بھی کرتا رہا ہے ۔ 
مزید پڑھیں:مریم نواز جیل کا کھانا کھانے سے بیمار

شیئر: