Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی ایئر شو میں پا ک فضائیہ کے طیارے کی دوسری پوزیشن

اسلام آباد...برطانیہ میںرائل انٹر نیشنل ائیر ٹیٹو شو 2018 میں پاک فضائیہ کے ہرکولیس سی 130 طیارے نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ائیر شو میں حصہ لینے والے ا سکواڈرن 6کے ہرکولیس طیارے کا معا ئنہ کیا ۔انہیںجہاز پر مزین مختلف اقسام کی تصاویر اور پینٹنگز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔انہوں نے میگا ایونٹ میں پاک فضائیہ کی ٹیم کو ان کی شاندار کارکردگی اور وطن عزیز کا نام سر بلند کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔پاک فضائیہ کے دستے کی کاوش کو سراہتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ عظیم کامیابی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت پہلوکو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔ پاک فضائیہ کے ہرکولیس سی 130 نے خوبصورت اور پرکشش رنگوں او ر پینٹنگز سے لوگوں کے دل موہ لئے۔ امریکہ ،برطانیہ اور فرانس سمیت 300 سویلین اور ملٹری طیاروں نے بین الا قوامی ائیر ٹیٹو شو میں حصہ لیا ۔ قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ نے چیف آف دی ائیر ا سٹاف پاور کانفرنس میں شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ آجکل برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد بالخصوص دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرناہے۔ 

شیئر: