ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر سے مسافر ڈپریشن کا شکار
لکھنؤ- - - - گورکھپور میں ٹرینوں کی تاخیر سے چلنے اور صحیح اطلاع نہ ملنے کی وجہ سے مسافر ڈپریشن کا شکار ہورہے ہیں۔ ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کے آنے اور جانے کی کوئی پختہ معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہے ۔ ریلوے لائن کی مرمت اور مال گاڑیوں کو چلانے پر ترجیح دینے کی وجہ سے ٹرینوں کی مقررہ وقت پر آمدورفت میں کوئی بہتری نہیں آرہی۔ ڈویژن سے گزرنے والی بیشترٹرینیں دہلی، دہرہ دون، ہری دوار، امرتسر و جموں توی تک جاتی اور آتی ہیں۔ ان مقامات پر جانے کیلئے کب ٹرین چلے گی؟ اور کب تک مراد آباد آئے گی ؟اس سلسلے میں کوئی واضح معلومات مسافروں کو نہیں ملتی۔گورکھ پور سے دہرہ دون جانے والی راپتی گنگا ایکسپریس10 گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہے۔ تاخیر کے سبب یہ ٹرین دہرہ دون رات11بجے پہنچے گی اور وہ واپس کب ہوگی؟ کوئی خبر نہ ہونے کی وجہ سے مسافرذہنی مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟۔ریلوے حکام سے شکایت پر انہوں ٹرینوں کی صحیح وقت پر آمدورفت کی اطلاع دینے کیلئے ٹیکنیکل خرابی دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔