آندھرا کے ضلع کرنول میں ٹرین پر لوٹ مار
حیدرآباد- - - - -آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے دھون میں مسافروں کو ڈرا دھمکا کر ان کے پاس سے نقد رقم اور طلائی زیورات چھین لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کاچی گوڑہ۔ بنگالورو ٹرین میں رہزنوںنے گھس کر مسافرین کو تیز دھار ہتھیار وں سے ڈرایا اور دھمکایا ۔ ان کے پاس سے زیورات کے ساتھ ساتھ طلائی زیور چھین لئے۔ متاثرین کی شکایت پر ریلوے پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔