نواز، مریم اور صفدر کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت آج
اسلام آباد: عدالت عالیہ میں سابق وزیرا عظم، ان کی بیٹی اور داماد کی اپیلوں پر آج سماعت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ آج ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو نیب عدالت کی جانب سے سزا کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کرے گا۔ اپیل میں احتساب عدالت کے جج اور قومی احتساب بیورو کو فریق بنایا گیا تھا۔ دائر کی گئی اپیلوں کے متن میں کہا گیا تھا کہ نیب عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر سزا سنائی اس لیے قید، جرمانے، نااہلی اور جائداد قرقی کا عدالتی حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بری کیا جائے اور عدالت عالیہ کی جانب سے فیصلہ آنے تک ان کی سزا کو معطل کیا جائے اور انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے ۔