Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے پاور ہاؤس میں آتشزدگی، 3ملازمین جھلس گئے

مونگیر۔۔۔۔بہار میں ضلع مونگیر کے جمال پور ریلوے فیکٹری کے پاور ہاؤس میں آتشزدگی کے باعث 3ریلوے ملازمین جھلس گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پاور ہاؤس میں آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔زخمیوں میں فورمین سنجے کمار ، نارائن ساہو اور سنوج کمار شامل ہیں۔ انہیں فوراً جمال پور ریلوے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ریلوے اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ زیر علاج تمام ملازمین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -آندھرا کے ضلع کرنول میں ٹرین پر لوٹ مار

شیئر: