نگراں وزیراعلی فضل الرحمان سے ملے ہوئے ہیں،عمران
نتھیاگلی ...تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا جسٹس دوست محمد خان مولانا فضل الرحمان کےساتھ ملے ہوئے ہیں۔الیکشن کے حوا لے سے اچھی خبریں نہیں آ رہی ہیں ۔انتخابات میں عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔پاکستان کی تاریخ میں یہ انتخابات فیصلہ کب الیکشن کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ میرے خلاف 32 جعلی ایف آئی آر کٹوا نے والے شہبازشریف کو بھی اڈیالہ جانا ہوگا ۔گلیات،کاغان جیسی خوبصورت جگہیں سوئٹزر لینڈ میں بھی نہیں ۔ گلیات میں انڈسٹریز لگانے والے جھوٹ بول رہے ہیں ۔ انڈسٹریز بڑے شہروں کے ساتھ لگائی جاتی ہیں۔ چھوٹے شہروں کے ساتھ نہیں۔ گلیات میں سیاحت کو فروغ دیں گے جو خوبصورتی یہاں ہے وہ دنیا میں کسی اور جگہ نہیں ۔ نوجوانوں کو ہم سیاحت کے بارے میں ٹریننگ دیں گے۔ نتھیاگلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ کے دو دن کی سیاحت کی آمدنی پاکستان کے کل برآمدات سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ سیر و تفریح کے لئے گلیات سوئٹزر لینڈ سے بھی بہتر ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 سالوں میں پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب سے 27 ہزار ارب تک چلا گیا ۔ مطلب یہ دونوں پارٹیاں پیسہ ہی نہی اکٹھا کر سکیں۔ملک چلانے کیلئے اور قرضے لیتی چلی گئیں۔ پیسہ ایک طرف چوری ہوتا ہے اور دوسری طرف آمدنی نہیں۔اسلئے قرضے لیتے ہیں پھر قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کیلئے مزید قرضے لیتے ہیں۔ قرضے واپس کرنے کا کوئی طریقہ ہی نہیں۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ملک چلانے کیلئے پیسہ نہی کیونکہ کرپشن اور نا اہلی سے اتنا پیسہ چوری ہوتا ہے کہ جو ہمارے خرچے ہیں وہ پورے ہی نہیں ہوتے۔