کپڑوں پر لگے داغ دھبے دور کیسے کریں
کپڑوں پر سے چکنائی یا تیل کے داغ صاف کرنے کے لیے پان والا چونا اور چوک کا پاؤڈر ہم وزن لے کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور برش کی مدد سے داغ پر موٹاموٹا لیپ کردیں اور سوکھنے پر دھولیں ۔ یا پھر داغ پر پاؤڈر میدہ یا آٹا ڈال کر چھوڑ دیں اور تھوڑی دیر بعد دوسرا کپڑا یا بٹر پیپر رکھ کر استری کر لیں ۔ داغ پر ڈائریکٹ استری سے گریز کریں ورنہ داغ پکا ہو جائے گا ۔
کپڑے پر چائے کا داغ لگ جانے کی صورت میں نمک مل کر فوراً دھولیں ۔ نمک جذب ہو کر رنگ کاٹتا ہے ۔ اگر ہو سکے تو فورا سہاگا مل دیں اور دس منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں ۔
سہاگا باریک پیس کر واشنگ پاؤڈر میں ملا کر رکھ لیں ۔ آپ جب بھی کپڑے دھوئیں گے تو تمام داغ صاف ہو جائیں گے ۔ یا ڈائریکٹ سہاگا مل کر رگڑ کر صاف کرلیں ۔
اگر لباس پر میک اپ کے داغ لگ جائیں تو گلیسرین لگا کر 10 منٹ بعد گیلے اسپنج سے صاف کرلیں اور لپ اسٹک کے داغ ٹوتھ پیسٹ سے صاف کریں ۔
زنگ کے داغ دور کرنے کے لیے دہی کی چھاج میں زنگ والا حصہ بھگو دیں ۔ اس کے بعد دھولیں یا اوگزیلک ایسڈ سے صاف کرلیں ۔
سیاہی کے داغ دور کرنے کے لئے اس پر ہیئر اسپرے لگائیں اور اس کے فوراً بعد دھولیں