Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

15برس بعد سعودی عرب بارش اور ژالہ باری والا ملک بن جائیگا

ریاض.... سعودی ماہر موسمیات زیاد الجہنی نے واضح کیا ہے کہ 15برس بعد سعودی عرب بارش اور ژالہ باری والا ملک بن جائیگا۔ انہوں نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ یورپی ممالک کا ماحول خشک ہوگا۔ جزیرہ نما عرب جیسا ہوجائیگا۔ کاربن ڈائی آکسائڈ کے اضافے کے باعث 2020میں ماحولیاتی المیے کے حوالے سے عالمی ماہرین موسمیات کی توقعات کی بابت سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اس قدر دقیق انداز میں گفتگو کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ماہرین موسمیا ت اعدادوشمار اور ماحولیات کے حوالے سے جس انداز سے مطالعہ کرتے ہیں اس میں اختلاف فطری امر ہے۔ موسم میں تبدیلی ہر جگہ آرہی ہے اور ہر دور میں آتی رہتی ہے۔ ہر جگہ تبدیلی کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔ 

شیئر: