ریاض : سعودی پیٹرولیم کمپنی آرامکو ریفائنری کے ایک پیٹرول ٹینک میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ شہری دفاع کے مطابق آرامکو کمپنی کی ریفائنری کے ایک پیٹرول ٹینک میں بدھ کی شام اچانک آگ لگ گئی تاہم وہاں موجود فائر یونٹ نے شہری دفاع کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پالیا جس سے کسی قسم کا بڑا سانحہ رونما نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔ شہری دفاع کاکہنا ہے کہ متعلقہ ادارے آگ لگنے کا سبب معلو م کر رہے ہیں ۔
Saudi Aramco fire protection crews and Civil Defense have successfully controlled a minor fire due to an operational incident at the Riyadh Refinery today. No personnel are injured and no impact on operations.
— aramco | أرامكو (@Saudi_Aramco) July 18, 2018