Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خبردار! سگریٹ کا آدھا پیکٹ فروخت کرنے پر5ہزار ریال جرمانہ ہوگا

جدہ .... متعدد سرکاری اداروں کی نمائندہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سگریٹ کا آدھا پیکٹ فروخت کرنے پر 5ہزار ریال اورہاتھ سے ملائے گئے شیشے کے تمباکو کی فروخت پر 30ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا۔ کمیٹی کے اہلکاروں نے جدہ شہر کی دکانوں اور قہوہ خانوں پر چھاپے مارے۔ مکہ اخبار کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں وزارت صحت ، امن عامہ اور جدہ میونسپلٹی کے نمائندے شامل ہیں۔ کمیٹی نے تمام دکانوں پر پابندی لگائی ہے کہ وہ اپنے بورڈ سفید اور سیاہ دو رنگوں میں تیار کرائیں۔ دکان کے شیشے کو پوری طرح سے کلر کروائیں۔ خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ اور تمباکو کے نرخ بڑھائے جانے پر دکانداروں نے سگریٹ کی پوری ڈبیہ کے بجائے کھلے سگریٹ فروخت کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ سعودی عرب میں حقے کیلئے تیار کیا جانے والا تمباکو ہاتھ سے بنانے پر پابندی ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ان دنوں تمباکو ہاتھ سے تیار کیا جانے لگا ہے۔ ایسا کرنے والوں کو 20سے 30ہزار ریال جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دکان سربمہر کی جا سکتی ہے۔ دکانداروں پر ایک پابندی یہ عائد کی گئی ہے کہ حقے کے تمباکو کے ڈبے کا حجم 500گرام سے کم نہ ہو علاوہ ازیں ڈبے کے اوپر تمباکو تیار کرنے اور قابل استعمال ہونے کی آخری تاریخ کا اندراج بھی لازمی کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں یہ پابندی بھی لگائی گئی ہے کہ تمباکو میں شامل دیگر عناصر کی بھی نشاندہی تحریری طور پر کی جائے ۔
 
 

شیئر: