بوسنیاکے بچے نے قرآن پاک سنا کر شہزادہ سلطان کو خوش کر دیا
جمعرات 19 جولائی 2018 3:00
ریاض.... محکمہ سیاحت و قومی ورثہ کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان کو دورہ بوسنیا کے موقع پر سرائیو میں کنگ فہد کلچرل سنٹر میں ایک بچے نے روک کر چونکا دیا۔ بچے نے بتایا کہ اس کا نام سلمان ہے۔ بوسنیا کے عوام اسلام اور اس کے پیروکاروں کی خدمت اور نصرت کا اعتراف کرتے ہوئے سعودی فرمانروا کے نام پر اپنے بچوں کے نام ذوق و شوق سے رکھ رہے ہیں۔ بوسنیائی بچے نے جو کئی پاروں کا حافظ ہے۔ سورة فاتحہ کی تلاوت سنا کر شہزادہ سلطان سے شاباش وصول کی۔ انہوں نے یہ دورہ بوسنیا کے صدر کی دعوت پر کیا۔ انہوں نے بوسنیا میں کنگ فہد کلچرل سنٹر کے طلباء، اساتذہ اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ بوسنیا سعودی عرب او راس کی قیادت کی نظروں میں بے حد عزیز ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب اسلام کا مرکز ہے اس لئے حرمین شریفین کی خدمت اور مساجد کی تعمیر کو وہ اپنے فرائض میں شامل کئے ہوئے ہیں۔