خواتین کیلئے کام کررہا ہوں،علی ظفر
جمعرات 19 جولائی 2018 3:00
پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے اوپر عائد ہراسانی کے الزامات کے بارے میں کہا ہے کہ لوگ وقت کے ساتھ جان لیں گے ، سچائی خود سامنے آئے گی، میں شروع سے کہہ رہا ہوں کہ میں اس معاملے میں سوشل میڈیا پر لڑنا نہیں چاہتا کیونکہ میں پروفیشنل طریقہ اپنانا چاہتا ہوں ۔ قانون کے ذریعے انصاف ملے گا۔ علی ظفرنے کہا کہ الزامات کے باعث مجھے بہت زیادہ تکلیف ہوئی کیونکہ میں خواتین کو آگے لانے کے لئے کام کررہا ہوں۔اس موقع پر علی ظفر نے گفتگو کا موضوع بدلنے کی کوشش کی، مگر میزبان انہیں واپس ٹریک پر لے آئے اور پوچھا کہ اس سب سے میشا شفیع کو کیا حاصل ہوگا، اگر یہ الزامات جھوٹے ثابت ہوئے؟ علی ظفر نے اس پر جواب دینے سے انکار کردیا۔