Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب جانے والوں سے کروڑوں کی منشیات برآمد

اسلام آباد:  سعودی عرب جانے والے دو مسافروں کے سامان سے کروڑوں روپے کی آئس ہیروئن پکڑی گئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ پر نجی ائرلائن کی پرواز سے سعودی عرب جانے والے دو افراد جان محمد سے ایک کلو 238 گرام اور مسافر مسعود احمد سے 2 کلو 500 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
ائرپورٹ سیکورٹی فورس کے حکام کے مطابق دونوں مسافروں نے آئس ہیروئن لکڑی کے رندے اورگیس برنرمیں چھپائی ہوئی تھی، مسافر مسعود احمد کا تعلق چارسدہ جبکہ مسافرجان محمد کا تعلق مردان سے ہے ، دونوں مسافروں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -جھوٹے خان کا دماغ خالی ہے،شہباز شریف

شیئر: