Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیپٹن صفدر کی طبیعت خراب‘ ایمبولینس اور ڈاکٹر جیل پہنچ گئے

راولپنڈی: نیب عدالت کی جانب سے سزا یافتہ کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت جیل میں خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولینس کو جیل طلب کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے ڈاکٹروں کو بھی بلا لیا گیا ہے جن کی مشاورت سے کیپٹن (ر) صفدر کو اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالت اس وقت کچھ خراب ہوئی جب وہ اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ ایون فیلڈ کیس میں سزا اور دیگر مقدمات پر مشاورت کررہے تھے ۔ جیل انتظامیہ کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال راولپنڈی سے ڈاکٹرز طلب کرلیے گئے ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بھی جیل میں آچکی ہے تاہم ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد ہی انہیں اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ 
 
 

شیئر: