ماسکو۔۔۔ روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حکومت شام میں لڑائی کے دوران نقل مکانی کرنے والے شہریوں کی بحالی اور دوبارہ آباد کاری کے پروگرام پرکام کررہی ہے جس کے تحت 17 لاکھ شامی مہاجرین اپنے آبائی علاقوں کولوٹ سکیں گے۔ شامی مہاجرین کی علاقوں کو واپسی کے بارے میں تفصیلی معلومات اور تجاویز امریکہ کو بھی مہیا کردی گئی ہیں۔ پناہ گزینوں کی واپسی کے حوالے سے حال ہی میں صدر ولادی میر پوٹین اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتفاق رائے کیا گیا تھا۔