اجے کی فلم فٹبال پر ہے ،کو چ کی زندگی پر نہیں
اجے دیو گن کی آنے والی بالی وڈ فلم جس میں وہ فٹ بال کو چ سید عبد الرحیم کا کردار نبھا رہے ہیں ، کو چ کی زندگی پر مبنی نہیں بلکہ فلم میں ایک مخصوص مدت 1951ءسے1962ءکا عرصہ دکھا یا گیا ہے جسے فٹ بال میں ہندوستان کی گو لڈن ایج قرار دیا گیا ہے۔اداکا ر اجے دیو گن فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بات وا ضح ہے کہ فلم کسی کی زندگی پر مبنی نہیں بلکہ کھیل پر مبنی ہے۔