Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کیخلاف فرد جرم کی دستاویزات

 سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار” عکاظ“کا اداریہ
قطر کے حکمراں اپنی سرگرمیوں کے حقائق دنیا بھر سے چھپائے ہوئے تھے۔ انکی پوری کوشش تھی کہ گزشتہ 20برسوں کے دوران انکی کارستانیاں رائے عامہ کی نظر میں نہ آئیں۔ آنے والے ایا م نے انکے خفیہ حقائق طشت از بام کردیئے۔ قطری حکمرانوں کی حقیقی تصویر ظاہر کردی۔ بہت سارے سادہ لوح لوگ اور درپردہ حقائق سے ناواقف لوگ نیز دہشتگرد حکمرانوں کے خفیہ ایجنڈے سے لاتعلق لوگ الگ دنیا میں زندگی گزار ر ہے تھے۔ انہیں پتہ ہی نہیں تھا کہ قطر کے حکمراں کیا کچھ کرتے رہے ہیں۔
حال ہی میں ٹھوس ثبوتوں کیساتھ یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ قطری حکمراں عرب ممالک کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے والی شدت پسند تنظیموں اور دہشتگرد ی کی سرپرست تحریکوں کی فنڈنگ کرتے رہے ہیں۔ بہت سارے لوگوں کو یہ جان کر اچنبھا ہوا ۔ وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ قطر کے تغیر پذیر مزاج اور نظام سے واقف نہیں تھے اور وہ قطری حکمرانوں کے دفاع میں پیش پیش رہتے تھے۔ درحقیقت زمینی حقائق خود ساختہ دعوﺅں سے بہت زیادہ طاقتور ہوتے ہیں۔ زمینی حقائق افتراع پردازیوں سے زیادہ موثر ثابت ہوتے ہیں۔ دستاویزات جعلسازی سے بالا ہوتی ہیں۔
تازہ ترین دستاویزات نے انکشاف کیا ہے کہ قطر کے حکمرانوں نے ایک ارب ڈالر کے ذریعے دہشتگرد تنظیموں کی مدد کی۔ مدد کیلئے انہوں نے شاہی خاندان کی شخصیات کے اغوا اور پھر انہیں چھڑانے کا ڈرامہ رچایا۔ دستاویزات نے پوری دنیا کے سامنے یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں کردی کہ انسداد دہشتگردی کے علمبردار ممالک قطر کی بابت جو کچھ کہہ رہے تھے وہی درست تھا۔ قطر کے حکمراں 20 برس سے زیادہ عرصے سے دہشتگردوں کی مالی اعانت کررہے ہیں۔ قطر ی حکمراں بہت زمانے تک اپنا چہرہ عرب اورعالمی رائے عامہ سے چھپاتے رہے۔ اب یہ بات ثابت ہوگئی کہ قطر کے حکمرانو ںکا چہرہ وہ نہیں جسے وہ دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انکا حقیقی چہرہ وہ ہے جو دستاویزات نے منکشف کیا ہے۔ 
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں