حنیف عباسی کل فیصلہ چیلنج کریں گے
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
راولپنڈی...ایفی ڈرین کیس میں گرفتارمسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو انسدادہشت گردی کے ملزمان کے بیرک میں رکھا گیا ہے۔لیگی رہنما پیر کو وکلاءسے ملاقات کے بعد ہائی کورٹ میں کیس کے خلاف اپیل دائر کرینگے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ اپنا فیصلہ ہائی کورٹ میں ضرور چیلنج کروںگا اور اس فیصلے پر کوئی شرمندگی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر مذموم مقاصد ناکام بنائیں۔