Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہروں کے نام تبدیل کرنے سے قسمت نہیں بدلتی، راج بھر

    لکھنؤ -- - - بی جے پی کے کابینی وزیر اوم پرکاش راج بھر نے  وزیراعلیٰ پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست میں ترقیاتی منصوبوں کی گنگا بہانے کا دعو یٰ کررہے ہیں لیکن سچائی یہ ہے کہ کوئی بھی کام نہیں ہورہا ۔کسانوں کی دہائی دینے والی حکومت میں سب سے بری حالت کاشتکاروں ہی کی ہے ۔ انہوں نے آج فرخ آباد اور ایٹہ میں آلو  کے سلسلے میں جو بیان دیا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے کیونکہ جب آلوسڑکوں پر سڑ گیا تب جاکر راحت کا اعلان کیا اس وقت تک کاشتکاروں کے پاس آلو بچا ہی نہیں تھا سب آڑھتیوں کے پاس پہنچ چکا تھا جنھوں نے یوگی کے اعلان کا کھل کر فائدہ اٹھایا ۔راج بھر نے الٰہ آباد کا نام تبدیل کرنے کی سخت مخالفت کی اور کہا کہ نام بدلنے سے اس شہر کی قسمت نہیں بدل جائے گی اور ترقیاتی منصوبے جہاں صفر ہیں وہاں نئی ترقی نہیں ہوگی جیسا کہ مغل سرائے کا نام تبدیل کیا گیا تو کیا فرق پڑ گیا؟ صدیوں پرانا مغل سرائے نام جس کا تاریخ سے گہرا تعلق تھااسے بدل کرعوام کو آخرکیا ملا؟ یا ریلوے محکمے میں کوئی تبدیلی آگئی، ٹرینوں کا تاخیر سے چلنا بند ہوگیا اور ریلوے میں ہونے والے جرائم میں کیا کوئی کمی آگئی؟۔
مزید پڑھیں:- - - -گجرات: کتے نے شیروں سے انسان کی جان بچائی

شیئر: