Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھانوی کی ”دھڑک“ توقعات سے کم

آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی 25 سالہ جھانوی کپور کی پہلی فلم ”دھڑک“ نے ریلیز ہوتے ہی فلم سازوں، ہدایت کاروں اور اداکاروں کے دل جیت لئے۔جہاںدھڑک میں جھانوی کپور اور ایشان کھتر کی اداکاری سے شوبز شخصیات متاثر نظر آئیں، وہیں فلم نے ابتدائی 2 دن میں 19 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرکے اچھا آغاز کیاتاہم فلم کی کمائی ان توقعات سے کہیں کم ہے جو فلم کی ریلیز سے قبل کی جا رہی تھی۔فلم کو تجزیہ نگاروں اور فلمی شخصیات کی جانب سے اچھا رسپانس ملنے کے بعد جہاں جھانوی کپور اور ایشان کھتر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔جھانوی فی الحال کوئی بھی ایسی بات کہنے سے گریز کر رہی ہیں جس سے انہیں مستقبل میں پچھتانا پڑے۔دھڑک کے چرچوں کے بعد کئی فلمی شخصیات نے جھانوی کپور کو اسٹار بھی قرار دیا تاہم وہ خود کو فی الحال اسٹار نہیں سمجھتیں۔ایک رپورٹ کے مطابق ایک سوال کے جواب میں جھانوی کپور نے کہا کہ وہ اس وقت خود کو اسٹار نہیں سمجھتیں بلکہ وہ اداکاری سیکھ رہی ہیں۔جھانوی کپورنے کہا کہ فلم ڈائریکٹر نے ان کی اداکاری کو دیکھتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اداکارہ پر فخر ہے۔جھانوی کپور کے مطابق وہ ششانک کھیتن کے ان الفاظ کو اپنا اعزاز اور اپنی سب سے بہترین تعریف سمجھتی ہیں۔
 

شیئر: