Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نتائج شام 7بجے کے بعد آئیں گے

اسلام آباد .... سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پولنگ کا وقت بدھ کی صبح8سے شام6 بجے تک ہے۔شام 7بجے تک کوئی نتیجہ نہیں دکھایا جا سکے گا۔ انتخابی نتائج شام 7بجے کے بعد آنا شروع ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر دکھائے جانے والے بیلٹ پیپرز کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ کچھ سابقہ انتخابات کے بیلٹ پیپرز ہیں ۔کچھ نمونے کے پیپرز تھے فرضی بیلٹ پیپر بھی دکھائے گئے۔ میڈیا سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز کو پہلے چیک کر لیں۔ا نہوں نے ریٹرنگ افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رزلٹ منیجمنٹ سسٹم قانون کے تحت لازمی ہے۔یہی طریقہ کار اختیار کیا جائے۔ریٹرنگ افسران آر پی ایس کو کامیاب کریں اس سے شکوک دم توڑ جائیں گے۔
 مزید پڑھیں:عوام کل جمہوریت کا جشن منائیں گے، الیکشن کمیشن

شیئر: