Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدہ تھوڑی دیر کیلئے آنکھیں کھولتی ہیں ، حسن نواز

لندن ...سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز ابھی تک آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔حالت میں معمولی سی بہتری آئی ہے ۔لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز نے بتایا کہ کلثوم نواز اب تھوڑی دیر کیلئے آنکھیں کھولتی ہیں اور پھر بند کردیتی ہیں۔اس سے قبل 12 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں گرفتاری سے ایک دن قبل مریم نواز نے ٹویٹر پر بتایا کہ30 دن میں پہلی مرتبہ امی نے آنکھیں کھولی ہیں تاہم یہ نہیں معلوم کہ انہوں نے ہمیں پہچانا یا نہیں۔ والدہ اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں اور بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کینسر کے علاج کے لئے گزشتہ ایک سال سے لندن میں موجود ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد سے وہ مسلسل وینٹی لیٹر پر ہیں۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کے گردے فیل ہونے کا خدشہ

شیئر: