Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کروگر نیشنل پارک میں2ہرن، چیتے کا لقمہ بننے سے بچ گئے

کروگر ، جنوبی افریقہ.... جنوبی افریقہ کے مشہور نیشنل پارک میں 2ہرنوں کی تصاویر اتار کر کسی نے جاری کردی ہیں جو بیچ سڑک پر  پہلے تو ایک دوسرے سے الجھے اور پھر  باقاعدہ لڑنے لگے۔ لڑائی کے دوران دونوں نے ایک دوسرے میں اپنے سینگ پھنسا دیئے۔  اس موقع پر موجود سیاح اس منظرکو حیرت سے دیکھتے رہے۔  انسانی کشتی اور زو رآزمائی کے مقابلوں کی طرح یہ دونوں ہرن بھی  سڑک پر دائرہ  نما چکر لگا کر ایک دوسرے پر حملے کررہے تھے۔ ابھی انکی لڑائی جاری تھی کہ کہیں سے ایک چیتا  انکے قریب پہنچ گیا او رلڑائی رک گئی۔ موقع پر موجود فاریسٹ گارڈز نے  بہرحال  ہوائی فائر کرکے سب کو ہوشیار کردیا ۔ دونوں ہرن بھی  بھاگ گئے اور چیتا بھی چلتا بنا۔ چیتے کا خوف اتنا  زیادہ تھا کہ دونوں  ہی مخالف سمت میں بھاگے۔ اس سے پتہ چلا کہ لڑائی کے باوجود دونو ں ہرن اتنا ضرو رجانتے تھے کہ اگر چیتا ان پر غالب آگیا تو کوئی ایک ہی اس کے ہاتھ آئیگا ورنہ دونو ںکی جان جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - سائیکلوں میں چین کی ضرورت نہیں رہی، جدید ٹیکنالوجی سے بنی سائیکل تیار

 

شیئر: