Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# 25جولائی

پاکستان میں آج عام انتخابات کیلئے پولنگ ہورہی ہے۔ اس موقع پر ٹویٹر پر لوگوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
حسیب اسلم لکھتے ہیں کہ میرے خاندان کا ہر رکن جو مختلف شہروں میں رہتا ہے اپنے آبائی شہر کی طرف روانہ ہوگیا ہے۔ جہاں وہ اپنی پسند کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔ آپ بھی گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ کاسٹ کیجئے۔
عباسی کہتے ہیں کہ اب بھی یقین نہیں کہ عمران خان وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔ آخری دن بھی کوئی رکاوٹ سامنے آسکتی ہے۔
مریم ٹویٹ کرتی ہیں کہ مزید ایک دن کا انتظار ۔ پولنگ والے دن باہر نکلئے۔ گھرو ںمیں نہ بیٹھے رہیں۔ ووٹ ڈالئے پاکستان کیلئے۔
جمشید بابر کا ٹویٹ ہے کہ آجHoliday نہیں بلکہ Holy Day ہے۔ اسلئے ووٹ کیلئے نکلئے
احسان الہیٰ کہتے ہیں کہ صرف اس امیدوار کو ووٹ دیں جسے آپ سمجھتے ہیں کہ وہ ملک کیلئے بہتر ثابت ہوگا۔ خوشحال پاکستان کیلئے ووٹ دیجئے۔ کوئی دباﺅ برداشت نہ کریں۔ پاکستان زندہ باد۔
عمارہ لکھتی ہیں کہ آج اورکل کا دن پھر معلوم ہوجائیگا کہ مستقبل کا وریراعظم کون ہوگا۔
ساحرہ خان کا ٹویٹ ہے کہ جاگنا تو پڑیگا ۔ ٹھپے پر ٹھپہ کتاب پر ٹھپہ
علی حسن ٹوئٹ کرتے ہیں کہ آج فیصلے کا دن ہے۔
نمرہ حق ٹویٹ کرتی ہیں کہ حقیقی آزادی کیلئے آج سے بہتر کوئی دن نہیں۔ نکلو پاکستان کی خاطر۔
جلیس احمد لکھتے ہیں کہ ووٹ سب کا حق ہے ۔ آپ دوسرے پر اپنی مرضی نہیں تھوپ سکتے۔
عمر عباس ٹویٹ کرتے ہیں کہ آپ کا ووٹ آپ کی طاقت ہے۔
********
 

شیئر:

متعلقہ خبریں