بدامنی پر چینی شہری گرفتار
جدہ ... سعودی ریاستی سلامتی کے ادارے نے تاریخ میں پہلی بار بدامنی کے معاملے میں ایک چینی شہری کوحراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چینی شہری کو 5ذی قعدہ 1439ھ کو گرفتار کیا گیا۔ اب اس سے پوچھ گچھ چل رہی ہے۔ گزشتہ 10دن کے دوران ریاستی سلامتی کے ادارے نے بدامنی کے معاملات میں ملوث ہونے کے شبے میں 15افراد کو حراست میں لیا۔ ان میں 10سعودی، 2یمنی، ایک چینی ، ایک مصری اور ایک پاکستانی شامل ہیں۔ شوال میں 8ممالک کے 109مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔