Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام نے منفی پروپیگنڈے کو مستر دکردیا،فوجی ترجمان

اسلام آباد.. پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے بڑی تعداد میں انتخابی عمل میں شرکت کر کے بدنیتی پرمبنی ہر قسم کے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ن میں کہا گیا کہ دنیا نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے عوام کی بے مثال محبت دیکھ لی ۔دنیا نے یہ بھی دیکھا کہ پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کی کس قدر عزت کرتے ہیں۔ پاک فوج اسی لئے مضبوط ومستحکم ہے کہ اسے عوام کی لازوال حمایت حاصل ہے۔ بیان میں اس عزم کا بھی اظہارکیا گیا کہ پاک فوج ملک و قوم کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ ترجمان الیکشن 2018 میں ووٹ ڈالنے والے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ۔
مزید پڑھیں:پولنگ کا وقت ختم ،ووٹوں کی گنتی شروع

شیئر: