تحریک انصاف پہلے نمبر پر، سردار جعفر لغاری بھی کامیاب
اسلام آباد... عام انتخابات کا دوسرا نتیجہ بھی تحریک انصاف کے حق میں آیا ہے۔ این اے 193 راجن پور سے سردار جعفر لغاری 87 ہزار915 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ عام انتخابات 2018 میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف پہلے اور مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر ہے۔تحریک انصاف کو 102 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ مسلم لیگ (ن) 51 سیٹوں کے ساتھ دوسرے، پیپلز پارٹی 33 نشستوں کے ساتھ تیسرے اور متحدہ مجلس عمل 8 سیٹوں پر برتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ آزاد امیدوار 20 نشستوں پر آگے ۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اورر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان جاری ہے۔