جعلسازوں نے فریب کاری کی تربیت دینی شروع کردی
لندن .... جرائم اور جرائم پیشہ افراد کی دنیا عرصے سے پراسرار سمجھی جاتی رہی ہے اور مجرموں کی ا یک بڑی تعداد ایسی ہے جو دوسروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے مختلف طریقے استعمال کرتی ہے اور اس طرح اکائونٹ ہولڈرز وغیرہ کو اچھا خاصا نقصان ہوتاہے مگر اب بات صرف فراڈ کرنے کی نہیں رہی ۔ ماہر جعلسازوں نے اپنے شاگرد بھی بنانا شروع کردیئے ہیں اور انکی تربیتی کلاس آن لائن کے سہارے چلتی ہے جس میں وہ اپنے شاگردوں کو جعلسازی کے مختلف طریقے سکھاتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ مسروقہ معلومات کو کس طرح بروئے کار لایا جاتا ہے۔ ان لوگوں نے جو خاص سسٹم اس تربیت کیلئے استعمال کیا ہے اسے دی میئر کا نام دیا گیا ہے۔ اور دی میئر بینک اکاؤنٹس چرانے اور بینک کارڈز کی معلومات حاصل کرنے میں بے حد کارآمد ثابت ہورہا۔ رقم چھوٹی ہو یا بڑی میئر کی کارکردگی بڑی اچھی ہے۔ واضح ہو کہ صرف ویسٹرن یونین والوں کو گزشتہ ہفتے اسی قسم کی چوریوں کے نتیجے میں 4725ڈالر کانقصان ہوا۔