مملکت: 40برس میں 1096دہشتگردی کے واقعات
دمام۔۔۔۔ریاستی سلامتی ادارے کے ترجمان میجر جنرل بسام عطیہ نے بتایا ہے کہ 1979سے لیکر 2017ء تک 40برس کے عرصے میں سعودی عرب پر 1096دہشتگردانہ حملے ہوئے۔ 3ہزار افراد لقمہ اجل بنے۔ ان میں دہشتگردوں سے ٹکر لیتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد شامل نہیں۔ انہوں نے دمام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یمن ، عراق اور شام میں امن و امان کو خطرات سے دوچار کرنے والے اہم معاملات کا تعلق فرقہ وارانہ خونریزی اور خانہ جنگیوں کی خارجی سرپرستی سے ہے۔ القاعدہ ، النصرہ ، الحشد الشعبی ، حز ب اللہ اور ایران کی قدامت پرست جماعتیں حوثی اور اخوانی تنظیموں کی موجودگی بھی بدامنی کیلئے ذمہ دار ہے۔