Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت نے ضیوف الرحمن کیلئے ہیلتھ گائیڈ جاری کردی، 25اسپتال تیار

ریاض .... سعودی وزارت صحت نے حاجی اور معتمر کیلئے ہیلتھ گائیڈ بک جاری کردی۔ یہ حج اور عمرے سے قبل صحت ہدایات ، حج ویکسینیشن، ہوائی اڈوں ، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر احتیاطی تدابیر کی تفصیلات کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ علاوہ ازیں گائیڈ بک میں حج کے دوران صحت رہنمائی بھی مہیا کی گئی ہے۔ ہیلتھ گائیڈ میں حج عمرے کے دوران بعض مریضو ںکو خصوصی ہدایات پیش کی گئی ہیں جبکہ حج موسم میں بڑے پیمانے پر پائے جانے والے امراض، ان سے بچاﺅ اور علاج کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ حج وعمرے کے دوران بچوں اور خواتین کیلئے خصوصی صحت معلومات مہیا کی گئی ہیں۔ وزارت صحت امراض سے بچاﺅ، علاج اور صحت آگہی جیسے امور انجام دیتی ہے۔ وزارت نے 5ہزار سے زیادہ بستروں پر مشتمل 25اسپتالوں ، 155ہیلتھ سینٹرز ، 180چھوٹی بڑی ایمبولینسوں ، 25ہزار طبی عملے کا انتظام کیا ہے جبکہ ہوائی اڈوں ، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر 12ہیلتھ کنٹرول سینٹر قائم کئے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں