سعودی قوانین کا انگریزی میں ترجمہ
ریاض۔۔۔۔سعودی وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے سعودی قوانین انگریزی میں ترجمہ کرکے شائع کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ اس کا مقصد سعودی عرب کے نظام انصاف کو متعارف کرانا اور مختلف طبقوں کو ان کے حقوق، قانونی فرائض اور مملکت کے قواعد و ضوابط سے روشناس کرانا ہے۔ اس سلسلے میں تجارتی عدالتوں اور ان کی کارروائی غیر ملکی سرمایہ کاروں ، ان کے حقوق ، غیر ملکی ملازمین کے فرائض و حقوق اور سرمایہ کاری مارکیٹ کے قوانین سے عالمی رائے عامہ کو آگاہ کرنا ہے۔