ریاض ۔۔۔سعودی عرب کے 94.2فیصد باشندوں کی صحت بہت اچھی پائی گئی۔ یہ بات محکمہ شماریات نے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کرکے بتائی ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ 15برس اور اس سے زیادہ عمر کے 94.2فیصد باشندے پوری طرح صحتمند ہیں۔ 93.5فیصد سعودی حضرات اور 91.7فیصد سعودی خواتین کی صحت اچھی ہی نہیں بلکہ بہت اچھی ہے۔