سلیکشن کا انکشاف پہلے ہی کردیا تھا‘ ریحام خان
کراچی: عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ انہیں انتخابی نتائج پر کوئی حیرانی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں تو الیکشن کا رزلٹ آنے پر حیران ہونے والے لوگوں پر حیران ہوں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کو دیے گئے انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ سلیکشن ہو چکی ہے، اب صرف تاج پہنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ عمران خان کی باڈی لینگویج دیکھیں تو وہ خوش اور مطمئن نظر نہیں آرہے تھے کیونکہ انہوں نے اپنے وقار پر سمجھوتا کیا ہے۔
وزیراعظم کی حیثیت سے ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کے سوال پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار کی مسند پر بیٹھنا بہت آسان سمجھتے ہیں لیکن جس کے سر پر تاج ہوتا ہے ، نیند اس کی ہی حرام ہوتی ہے ۔