ن لیگ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ نہیں کرے گی
لاہور...مسلم لیگ (ن) نے دھاندلی کے معاملے پر پارلیمنٹ کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکز میں بھرپور اپوزیشن کا کردار اور صوبے میں حکومت بنانے کی کوششیں کی جائیں گی۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی بلائی گئی کثیرالجماعتی کانفرنس میں دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ دھاندلی کے معاملے پر ہم متحدہ سیاسی محاذ بنانے کی کوشش کریں گے۔ سابق وزیر نے کہاکہ لاڈلے کو منتخب کروانے کے لیے دھاندلی کی گئی۔انہوں نے متعلقہ حکام سے الیکشن کمیشن کے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی کی تحقیقات کروانےکا مطالبہ کیا۔مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ پولنگ ایجنٹس کو باہر کیوں نکالا گیا اور فارم 45 کیوں فراہم نہیں کیا گیا؟۔