Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کے بعد بیویوں کو چھوڑ دینے والے تارکین کے خلاف قانون سازی

    نئی دہلی- - - - مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ شادی کے بعد بیویوں کو چھوڑ دینے والے تارکین وطن کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے جلد قانون میں ترمیم کی جائے گی۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے  ایک پروگرام میں بتایا کہ ایسے تارکین وطن پر شکنجہ کسنے کے لئے بل کا مسودہ تیار ہوچکا ہے۔انہوںنے کہا کہ قانون میں تبدیلی کے بعد ایسے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے گی۔ ویب سائٹ کے ذریعے انہیں سمن بھیجا جائے گا مقررہ وقت پر حاضر نہ ہونے پر انہیں بھگوڑا قرار دے کر ملک میں ان کی آبائی و دیگر جائیداد ضبط کرلی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:- - - -پولیس اہلکار کے انڈے چرانے کا ویڈیو وائرل

شیئر: