سعودی عرب کی فیسلیٹز سکیورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل انجینیئرسعد بن عبدالعزیز المغیصیب نے رمضان کے دوران زائرین کی سکیورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر مکہ میں ٹرانسپورٹیشن سائٹس کا دورہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے حرمین ہائی سپیڈ ریلوے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، ہالز اور یارڈز کا دورہ کیا جو مکہ کو مدینہ سے جوڑتے ہیں۔

فورسز کے اہلکاروں نے ایف ایس ایف کمانڈر کو عمرہ زائرین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کےلیے حرمین ٹرین سٹیشنوں پر نافذ سیفٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔
فورسز کے کمانڈر نے وزیر داخلہ شہزادہ عبدا لعزیز بن سعود بن نایف کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں کو رمضان کی مبارکباد اورستائش کا پیغام بھی دیا۔