Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف نے شہباز کو کیا مشورہ دیا؟

  راولپنڈی...سابق وزیر اعظم نوازشریف نے شہبازشریف کو دوٹوک مشور ہ دیا ہے کہ آپ پنجاب سنبھالو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ آصف یا احسن اقبال کو بنایا جائے‘ ۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف سے شہبازشریف کی اڈیالہ جیل ملاقات 25منٹ تک جاری رہی جس میں نوازشریف نے الیکشن کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ہو گیا اس نے ہونا ہی تھا۔ ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ پر قائم رہنا چاہیے ۔انہوں نے شہبازشریف کو مشورہ دیا کہ پنجاب پر توجہ دی جائے۔ اگر حکومت بنانے کا موقع ملتا ہے تو صوبے کو اپنے گرفت میں رکھ لیں اور وفاق میں اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر ذمہ داریاں خواجہ آصف یا احسن اقبال کے سپرد کی جائیں ۔شہبازشریف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف ، احسن اقبال کو اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داریاں دینے کے حوالے سے نمسلم لیگ (ن) میں دراڑ پڑنے کا خدشہ ہے ۔ ممکن ہے کہ متعدد اراکین پارلیمنٹ اس کی مخالفت بھی کردیں ۔
مزید پڑھیں:چوہدری نثار پنجاب کی وزارت اعلی کے امیدوار؟

شیئر: