Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آفاق احمد مہاجر قومی موومنٹ سے مستعفی

کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ انتخابات کے نتائج سے دلبرداشتہ ہیں جس کی وجہ سے وہ بڑا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئے۔ آفاق احمد نے کہاہے کہ انتخاب کی ایسی نظیر کہیں نہیں ملتی۔ الیکشن میں بہت ساری انجینئرنگ کی گئی ہے ۔ ہم سازشوں کو ناکام بنانے میں ناکام رہے ۔ کارکنان مجھ سے بہتر چیئرمین منتخب کرلیں۔ جو میں نے پچھلی نیوز کانفرنس میں کہا تھا وہ سچ ثابت ہوا۔ میں نے کہا تھا یہ کنٹرول انتخابات ہیں پھر بھی ہم نے حصہ لیا۔ میں نے یہ بات بھی کہی تھی کہ باہر کے لوگوں کو لانا چاہتے ہیں۔ میں نے پہلے کہا تھا کہ یہ شہر ان کے ہاتھوں سے چھینا جارہا ہے ۔ اپنی رہائش ڈیفنس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد کی جانب سے چیئرمین شپ چھوڑنے کے اعلان پر کارکنان کی جانب سے شدید مخالف کی گئی اور نعرے بازی کی اور کارکنان رونے لگے ۔ آفاق احمد نے کارکنان نے اصرار کے باوجود استعفا واپس لینے سے انکار کردیا۔
 

شیئر: